الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
570. أبو لبيد، عن عروة البارقي
ابولبید کی سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14493
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا سَعِيدُ بْنُ زَيْدٍ، ثَنَا الزُّبَيْرُ بْنُ حُرَيْثٍ، عَنْ أَبِي لَبِيدٍ، عَنْ عُرْوَةَ الْبَارِقِيِّ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَتَى جَلَبًا، فَأَعْطَاهُ دِينَارًا فَقَالَ: " اشْتَرِ لَنَا شَاةً " فَانْطَلَقَ فَاشْتَرَى شَاتَيْنِ بِدِينَارٍ، فَلَقِيَهُ رَجُلٌ فَبَاعَهُ شَاةً بِدِينَارٍ، ثُمَّ أَتَى النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِدِينَارٍ وَشَاةٍ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي صَفْقَةِ يَمِينِكَ قَالَ: فَإِنْ كُنْتُ لَأَقُومُ فِي الْكُنَاسَةِ فَمَا أَرْجِعُ إِلَى أَهْلِي حَتَّى أَرْبَحَ أَرْبَعِينَ أَلْفًا.
ابولبید رحمہ اللہ سیدنا عروہ بارقی رضی اللہ عنہ سے بیان کرتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم (فروخت کے لیے لائے گئے) جانوروں کے ایک ریوڑ کے پاس تشریف لائے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں ایک دینار دیا اور فرمایا: ”ہمارے لیے ایک بکری خرید لاؤ۔“ وہ گئے اور ایک دینار میں دو بکریاں خرید لیں، پھر ایک شخص ملا تو اسے ایک بکری ایک دینار میں بیچ دی، پھر وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک دینار اور ایک بکری لے کر آئے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”اللہ تمہارے سودے میں برکت دے۔“ عروہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: (اس دعا کی برکت سے) میں کناسہ (بازار) میں کھڑا ہوتا اور اپنے گھر والوں کے پاس اس وقت تک واپس نہ جاتا جب تک چالیس ہزار کا نفع نہ کما لیتا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14493]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 160، حدیث 421»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14493 in Urdu