الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. نسبة عثمان بن عفان رضي الله عنه — وما أسند عثمان بن عفان رضي الله عنه
سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا نسب — سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 145
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، عَنْ عَبْدِ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ، قَالَ: نَاشَدَ عُثْمَانُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُ - النَّاسَ يَوْمًا، فَقَالَ: أَتَعْلَمُونَ أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - صَعِدَ أُحُدًا، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمَا -، وَأَنَا، فَارْتَجَّ أُحُدٌ، وَعَلَيْهِ مُحَمَّدٌ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، وَأَبُو بَكْرٍ، وَعُمَرُ، وَعُثْمَانُ - رَضِيَ اللهُ عَنْهُمْ - فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اثْبُتْ أُحُدُ مَا عَلَيْكَ إِلَّا نَبِيٌّ وَصِدِّيقٌ وَشَهِيدَانِ.
سیدنا سہل بن سعد رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک دن سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے لوگوں کو قسم دے کر پوچھا اور فرمایا: کیا تمہیں معلوم ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم احد پہاڑ پر چڑھے، اور ابوبکر اور عمر رضی اللہ عنہما، اور میں بھی (ساتھ چڑھا) کہ احد پہاڑ ہلنے لگا جبکہ اس پر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ، ابوبکر، عمر اور عثمان رضی اللہ عنہم موجود تھے، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے احد! ٹھہر جا، تجھ پر ایک نبی، ایک صدیق اور دو شہید کے سوا کوئی نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/العشرة/حدیث: 145]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 1، صفحہ 91، حدیث 146»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 145 in Urdu