🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
575. عطية بن سعد السعدي من بني جشم بن سعد
سیدنا عطیہ بن سعد سعدی رضی اللہ عنہ، بنو جشم بن سعد سے
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14514
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي زُرْعَةَ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، (ح) وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَالِمٍ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ زَنْجَلَةَ الرَّازِيُّ قَالَا: حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنِي ابْنُ جَابِرٍ، حَدَّثَنِي عُرْوَةُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَطِيَّةَ بْنِ سَعْدٍ قَالَ: وَفَدْتُ إِلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ بَنِي سَعْدٍ وَكُنْتُ أَصْغَرَهُمْ فَخَلَّفُونِي فِي رِحَالِهِمْ فَأَتَوْا رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَضَوْا حَوَائِجَهُمْ، فَقَالَ: " بَقِيَ أَحَدٌ؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، غُلَامٌ بَقِيَ فِي رِحَالِنَا، فَأَمَرَهُمْ أَنْ يَدْعُونِي فَأَتَيْتُهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: مَا أَنْطَاكَ اللهُ فَلَا تَسْأَلِ النَّاسَ شَيْئًا، فَإِنَّ الْيَدَ الْعُلْيَا هِيَ الْمُنْطِيَةُ وَإِنَّ الْيَدَ السُّفْلَى هِيَ الْمُنْطَاةُ وَأَنَّ اللهَ هُوَ الْمَسْئُولُ وَالْمُنْطِي " فَكَلَّمَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِلُغَتِنَا.
سیدنا عطیہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں بنو سعد کے ایک وفد کے ساتھ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا، اور میں ان میں سب سے چھوٹا تھا، چنانچہ انہوں نے مجھے اپنے سامان کے پاس چھوڑ دیا اور خود رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جا کر اپنی ضروریات پوری کر لیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”کیا کوئی اور باقی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: جی ہاں یا رسول اللہ، ایک لڑکا ہمارے سامان کے پاس رہ گیا ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں حکم دیا کہ اسے بلا لائیں، چنانچہ میں حاضر ہوا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ نے تجھے جو کچھ عطا کیا ہے (اس کے ہوتے ہوئے) لوگوں سے کچھ نہ مانگ، کیونکہ اوپر والا ہاتھ ہی دینے والا ہے اور نیچے والا ہاتھ لینے والا ہے، اور مانگا بھی اللہ ہی سے جاتا ہے اور دیتا بھی وہی ہے۔“ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھ سے ہماری زبان میں گفتگو فرمائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14514]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 166، حدیث 442»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14514 in Urdu