الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
579. عاصم بن عدي الأنصاري بدري
سیدنا عاصم بن عدی انصاری رضی اللہ عنہ، بدری صحابی
حدیث نمبر: 14531
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ زُرَارَةَ الْحَدَثِيُّ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عُمَرَ الْبَغَوِيِّ، عَنْ عَاصِمِ بْنِ أَبِي الْبَدَّاحِ بْنِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ عَاصِمِ بْنِ عَدِيٍّ قَالَ: اشْتَرَيْتُ أَنَا وَأَخِي مِائَةَ سَهْمٍ مِنْ سِهَامِ خَيْبَرَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا عَاصِمُ، مَا ذِئْبَانِ عَادِيَانِ أَصَابَا غَنَمًا أَضَاعَهَا رَبُّهَا بِأَفْسَدَ لَهَا مِنْ حُبِّ الْمَرْءِ الْمَالَ وَالشَّرَفَ لِدِينِهِ ".
سیدنا عاصم بن عدی رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے اور میرے بھائی نے خیبر کے حصص میں سے سو حصے خرید لیے، جب یہ بات نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو معلوم ہوئی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے عاصم! دو بھوکے بھیڑیے کسی چھوڑی ہوئی بکریوں کی چراگاہ میں گھس جائیں، تو وہ اتنا نقصان نہیں پہنچاتے جتنا نقصان آدمی کے دین کو اس کے مال اور عزت کی محبت سے پہنچتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14531]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 173، حدیث 459»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14531 in Urdu