🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
595. أبو وائل شقيق بن سلمة، عن أبي مسعود
ابووائل شقیق بن سلمہ کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14596
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ (ح) .
وَحَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا أَبُو حُذَيْفَةَ قَالَا: ثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ فِينَا رَجُلٌ يُقَالُ لَهُ: أَبُو شُعَيْبٍ، وَكَانَ لَهُ غُلَامٌ لَحَّامٌ، فَقَالَ لِغُلَامِهِ: اجْعَلْ لِي طَعَامًا لَعَلِّي أَدْعُو النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -، فَدَعَا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَامِسَ خَمْسَةٍ فَتَبِعَهُ رَجُلٌ، فَقَالَ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - لِلرَّجُلِ: إِنَّكَ دَعَوْتَنِي خَامِسَ خَمْسَةٍ وَإِنَّ هَذَا تَبِعَنَا، فَإِنْ أَذِنْتَ وَإِلَّا رَجَعَ " فَقَالَ: بَلْ نَأْذَنُ لَهُ.
سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ہم میں ایک آدمی تھا جسے ابوشعیب کہا جاتا تھا، اس کا ایک قصاب غلام تھا، اس نے اپنے غلام سے کہا: میرے لیے کھانا تیار کرو، شاید میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی دعوت کر سکوں۔ چنانچہ اس نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو پانچ آدمیوں میں پانچواں بنا کر بلایا، تو ایک اور آدمی بھی ان کے پیچھے چل پڑا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس آدمی سے فرمایا: ”تم نے مجھے پانچ میں پانچواں بنا کر دعوت دی تھی اور یہ ہمارے ساتھ آ گیا ہے، اگر تم اجازت دو تو ٹھیک ورنہ یہ واپس چلا جائے گا۔“ اس نے کہا: نہیں، بلکہ ہم اسے بھی اجازت دیتے ہیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14596]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 196، حدیث 524»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14596 in Urdu