الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
600. علقمة بن قيس، عن أبي مسعود
علقمہ بن قیس کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14618
حَدَّثَنَا إِدْرِيسُ بْنُ عَبْدِ الْكَرِيمِ الْحَدَّادُ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، وَأَبُو مَرْوَانَ زَكَرِيَّا بْنُ أَبِي يَحْيَى الْغَسَّانِيُّ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ قَالَ، فَلَقِيتُ أَبَا مَسْعُودٍ وَهُوَ يَطُوفُ بِالْبَيْتِ، فَقُلْتُ حَدِيثًا حَدَّثَنِي عَنْكَ عَلْقَمَةُ، قَالَ: نَعَمْ، قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الْآيَتَانِ مِنْ آخِرِ سُورَةِ الْبَقَرَةِ مَنْ قَرَأَهُمَا فِي لَيْلَةٍ كَفَتَاهُ آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْـزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ ".
(عبدالرحمن بن یزید کہتے ہیں:) میں سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے ملا جبکہ وہ بیت اللہ کا طواف کر رہے تھے، میں نے عرض کیا: علقمہ نے مجھے آپ کے حوالے سے ایک حدیث بیان کی ہے۔ انہوں نے کہا: ہاں، رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”سورۃ البقرہ کی آخری دو آیتیں، ﴿آمَنَ الرَّسُولُ بِمَا أُنْزِلَ إِلَيْهِ مِنْ رَبِّهِ﴾ (رسول اس چیز پر ایمان لائے جو ان کے رب کی طرف سے ان پر نازل کی گئی)، جس نے رات کو انہیں پڑھا وہ اسے کافی ہو جائیں گی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14618]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 204، حدیث 546»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14618 in Urdu