الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
601. قيس بن أبي حازم، عن أبي مسعود الأنصاري رضي الله عنه
قیس بن ابی حازم کی سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14629
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ النَّضِرِ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمْرٍو، ثَنَا زَائِدَةُ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَمْرٍو، قَالَ: أَتَى رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أَتَأَخَّرُ عَنْ صَلَاةِ الْفَجْرِ مِنْ أَجْلِ فُلَانٍ يُطِيلُ بِنَا، فَمَا رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَطُّ أَشَدَّ غَضَبًا فِي مَوْعِظَةٍ مِنْهُ يَوْمَئِذٍ، فَقَالَ: يَا أَيُّهَا النَّاسُ، إِنَّ مِنْكُمْ مُنَفِّرِينَ وَأَيُّكُمْ مَا صَلَّى لِلنَّاسِ فَلْيَتَجَوَّزْ، فَإِنَّ فِيهِمُ الضَّعِيفَ وَالْكَبِيرَ وَذَا الْحَاجَةِ.
سیدنا عقبہ بن عمرو رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میں نماز فجر میں فلاں شخص کی وجہ سے پیچھے رہ جاتا ہوں جو ہمیں لمبی نماز پڑھاتا ہے، تو میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو کبھی کسی نصیحت میں اس دن سے زیادہ غصے میں نہیں دیکھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اے لوگو! تم میں سے کچھ لوگ متنفر کرنے والے ہیں، تم میں سے جو بھی لوگوں کو نماز پڑھائے وہ ہلکی پڑھائے، کیونکہ ان میں کمزور، بوڑھا اور حاجت مند بھی ہوتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14629]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 207، حدیث 557»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14629 in Urdu