🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
607. أبو عمرو الشيباني، عن أبي مسعود
ابوعمرو شیبانی کی سیدنا ابومسعود رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 14704
حَدَّثَنَا أَبُو حَنِيفَةَ مُحَمَّدُ بْنُ حَنِيفَةَ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يُونُسَ الْبَكَّارِيُّ الشِّيرَازِيُّ، ثَنَا الْحُرُّ بْنُ مَالِكٍ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي عَمْرٍو الشَّيْبَانِيِّ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنِّي أُبْدِعَ بِي فَاحْمِلْنِي، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " مَا أَجِدُ مَا أَحْمِلُكَ عَلَيْهِ، وَلَكِنِ ائْتِ فُلَانًا فَيَحْمِلَكَ " فَأَتَاهُ فَحَمَلَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: الدَّالُّ عَلَى الْخَيْرِ كَفَاعِلِهِ أَوْ كَعَامِلِهِ.
سیدنا ابومسعود انصاری رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: ایک آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! میری سواری بیچ راستے میں رہ گئی، مجھے سواری دلوا دیجیے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے پاس کوئی سواری نہیں جو تمہیں دے سکوں، البتہ فلاں کے پاس جاؤ، وہ تمہیں سواری دے دے گا۔“ وہ اس کے پاس گیا تو اس نے اسے سواری دے دی، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”نیکی کی طرف رہنمائی کرنے والا اس کے کرنے والے یا عمل کرنے والے کی طرح ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14704]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 228، حدیث 632»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14704 in Urdu