الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
609. عبد الملك بن عمير، عن ربعي
عبدالملک بن عمیر کی ربعی سے روایات
حدیث نمبر: 14713
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ: مَاتَ رَجُلٌ فَقِيلَ لَهُ: مَا عَمِلْتَ؟، فَقَالَ: كُنْتُ أُبَايِعُ النَّاسَ وَأَتَجَوَّزُ فِي السِّكَّةِ، وَأُنْظِرُ الْمُعْسِرَ، فَمَاتَ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ، فَقَالَ أَبُو مَسْعُودٍ الْبَدْرِيُّ: سَمِعْتُهُ مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا حذیفہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو فرماتے سنا: ”ایک آدمی فوت ہوا تو اس سے پوچھا گیا: تم نے کیا عمل کیا تھا؟ اس نے کہا: میں لوگوں سے لین دین کرتا تھا، سکے کی کمی بیشی میں نرمی برتتا تھا، اور تنگ دست کو مہلت دیتا تھا۔ چنانچہ وہ فوت ہوا تو جنت میں داخل ہوا۔“ اس پر سیدنا ابومسعود بدری رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں نے بھی یہ حدیث رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14713]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 231، حدیث 641»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14713 in Urdu