الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه
محمد بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1486
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ، ثَنَا هُشَيْمٌ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ - قَالَ هُشَيْمٌ: وَلَا أَظُنُّنِي إِلَّا قَدْ سَمِعْتُهُ مِنَ الزُّهْرِيِّ - عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ قَالَ: أَتَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِأُكَلِّمَهُ فِي أُسَارَى بَدْرٍ، فَوَافَقْتُهُ وَهُوَ يُصَلِّي بِأَصْحَابِهِ الْمَغْرِبَ، أَوِ الْعِشَاءَ، فَسَمِعْتُهُ وَهُوَ يَقُولُ أَوْ يَقْرَأُ، وَقَدْ خَرَجَ صَوْتُهُ مِنَ الْمَسْجِدِ: إِنَّ عَذَابَ رَبِّكَ لَوَاقِعٌ مَا لَهُ مِنْ دَافِعٍ، فَكَأَنَّمَا صُدِعَ قَلْبِي.
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب:"أبو عبيد".
كذا في طبعة مكتبة ابن تيمية، والصواب:"أبو عبيد".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بدر کے قیدیوں کے بارے میں بات کرنے آیا، تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے صحابہ کے ساتھ مغرب یا عشاء پڑھتے پایا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو سنا کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم فرما رہے تھے، یا پڑھ رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آواز مسجد سے نکل رہی تھی: ”بیشک تیرے رب کا عذاب واقع ہونے والا ہے، اسے کوئی روکنے والا نہیں“ [سورۃ الطور: 8] ، تو گویا میرا دل پھٹ گیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1486]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 116، حدیث 1499»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1486 in Urdu