الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
5. باب محمد بن جبير بن مطعم، عن أبيه
محمد بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1495
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ الزُّبَيْدِيُّ، ثَنَا أَبُو حُمَةَ مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ، ثَنَا أَبُو قُرَّةَ، قَالَ: ذَكَرَ زَمْعَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَدِمْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي فِدَاءِ أَهْلِ بَدْرٍ، فَلَمَّا كَلَّمْتُهُ قَالَ: لَوْ كَانَ مُطْعِمُ بْنُ عَدِيٍّ عِنْدِي، ثُمَّ كَلَّمَنِي فِي هَؤُلَاءِ لَأَطْلَقْتُهُمْ لَهُ " وَكَانَ لِمُطْعِمِ بْنِ عَدِيٍّ، عِنْدَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَدٌ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس اہلِ بدر کے فدیے کے سلسلے میں آیا، جب میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے بات کی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اگر مطعم بن عدی میرے پاس ہوتے، پھر ان کے بارے میں مجھ سے بات کرتے تو میں انہیں ان کے لیے چھوڑ دیتا۔“
اور مطعم بن عدی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک احسان تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1495]
اور مطعم بن عدی کا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر ایک احسان تھا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1495]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 118، حدیث 1508»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1495 in Urdu