الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
658. دخين أبو الهيثم كاتب عقبة، عن عقبة بن عامر
دخین، ابوالہیثم، جو سیدنا عقبہ رضی اللہ عنہ کے کاتب تھے، کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14956
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي مَنْصُورٍ، عَنْ دُخَيْنٍ الْحَجْرِيِّ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، أَنَّ عَشَرَةً أَتَوُا النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُبَايِعُونَ فَبَايَعَ تِسْعَةً وَأَمْسَكَ عَنْ وَاحِدٍ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، بَايَعْتَ تِسْعَةً وَأَمْسَكْتَ عَنْ هَذَا؟ قَالَ: إِنَّ هَذَا عَلَيْهِ تَمِيمَةٌ فَأَدْخَلَ يَدَهُ فَقَطَعَهَا فَبَايَعَهُ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ دس آدمی نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس بیعت کرنے آئے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نو سے بیعت لی اور ایک سے رک گئے۔ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ نے نو سے بیعت لی اور اس سے رک گئے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس نے تعویذ پہن رکھا ہے۔“ پھر اس شخص نے اپنا ہاتھ ڈال کر اسے کاٹ ڈالا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے بھی بیعت لے لی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14956]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 319، حدیث 885»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14956 in Urdu