الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
659. إياس بن عامر الغافقي، عن عقبة بن عامر
ایاس بن عامر غافقی کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14961
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، حَدَّثَنِي مُوسَى بْنُ أَيُّوبَ الْغَافِقِيُّ مِنْ أَهْلِ مِصْرَ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ قَوْمِهِ قَدْ سَمَّاهُ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ فَسَبِّحْ بِاسْمِ رَبِّكَ الْعَظِيمِ قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: اجْعَلُوهَا فِي رُكُوعِكُمْ وَلَمَّا نَزَلَتْ سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى قَالَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -: " اجْعَلُوهَا فِي سُجُودِكُمْ " وَكَانَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - إِذَا رَكَعَ قَالَ: " سُبْحَانَ رَبِّيَ الْعَظِيمِ " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَإِذَا سَجَدَ قَالَ: " سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى " ثَلَاثَ مَرَّاتٍ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی: ”اپنے عظمت والے رب کے نام کی تسبیح بیان کرو“ [سورۃ الواقعہ: 74] تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے رکوع میں پڑھا کرو۔“ اور جب ”اپنے سب سے بلند رب کے نام کی تسبیح بیان کرو“ [سورۃ الاعلیٰ: 1] نازل ہوئی تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اپنے سجدوں میں پڑھا کرو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب رکوع کرتے تو تین بار ”پاک ہے میرا رب جو عظمت والا ہے“ کہتے، اور جب سجدہ کرتے تو تین بار ”پاک ہے میرا رب جو سب سے بلند ہے“ کہتے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14961]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 322، حدیث 890»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14961 in Urdu