الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
671. عقبة بن مسلم، عن عقبة بن عامر
عقبہ بن مسلم کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14984
حَدَّثَنَا مُطَّلِبُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَزْدِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي حَرْمَلَةُ بْنُ عِمْرَانَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ مُسْلِمٍ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ عَامِرٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ: إِذَا رَأَيْتَ اللهَ يُعْطِي الْعَبْدَ مَا يُحِبُّ وَهُوَ مُقِيمٌ عَلَى مَعَاصِيهِ، فَإِنَّمَا ذَلِكَ لَهُ مِنْهُ اسْتِدْرَاجٌ "، ثُمَّ نَزَعَ هَذِهِ الْآيَةَ: فَلَمَّا نَسُوا مَا ذُكِّرُوا بِهِ فَتَحْنَا عَلَيْهِمْ أَبْوَابَ كُلِّ شَيْءٍ حَتَّى إِذَا فَرِحُوا بِمَا أُوتُوا أَخَذْنَاهُمْ بَغْتَةً فَإِذَا هُمْ مُبْلِسُونَ فَقُطِعَ دَابِرُ الْقَوْمِ الَّذِينَ ظَلَمُوا وَالْحَمْدُ لِلهِ رَبِّ الْعَالَمِينَ.
سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جب تم دیکھو کہ اللہ کسی بندے کو اس کی پسندیدہ چیزیں دیے جا رہا ہے جبکہ وہ اپنے گناہوں پر قائم ہے، تو یہ اس کے لیے استدراج (دھیرے دھیرے پکڑ) ہے۔“ پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ آیت پڑھی: ”پھر جب وہ اس چیز کو بھول گئے جس کی انہیں نصیحت کی گئی تھی تو ہم نے ہر چیز کے دروازے ان پر کھول دیے، یہاں تک کہ جب وہ اس پر جو انہیں دیا گیا خوش ہو گئے تو ہم نے اچانک انہیں پکڑ لیا، پس وہ ناامید ہو کر رہ گئے، چنانچہ ظالم قوم کی جڑ کاٹ دی گئی، اور تمام تعریفیں اللہ رب العالمین کے لیے ہیں“ [الانعام: 45] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14984]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 330، حدیث 913»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14984 in Urdu