الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
672. عم زهرة بن معبد، عن عقبة بن عامر
زہرہ بن معبد کے چچا کی سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 14986
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا يَحْيَى بْنُ إِسْحَاقَ السَّيْلَحِينِيُّ، ثَنَا ابْنُ لَهِيعَةَ، عَنْ أَبِي عَقِيلٍ، حَدَّثَنِي عَمِّي، ثَنَا عُقْبَةُ بْنُ عَامِرٍ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فَجِئْتُ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - وَهُوَ يُحَدِّثُ أَصْحَابَهُ فَقَالَ: مَنْ تَوَضَّأَ فَأَحْسَنَ الْوُضُوءَ، ثُمَّ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ كَانَ مِنْ ذُنُوبِهِ كَهَيْئَةِ يَوْمَ وَلَدَتْهُ أُمُّهُ " فَقُلْتُ: الْحَمْدُ لِلهِ الَّذِي رَزَقَنِي أَسْمَعُ هَذَا مِنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
زہرہ بن معبد کے چچا بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عقبہ بن عامر رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ہم غزوہ تبوک میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے، میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا تو آپ اپنے صحابہ سے گفتگو فرما رہے تھے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس نے وضو کیا اور اچھی طرح وضو کیا، پھر دو رکعتیں پڑھیں، وہ اپنے گناہوں سے ایسا پاک ہو جاتا ہے جیسے اس دن تھا جب اس کی ماں نے اسے جنا تھا۔“ چنانچہ میں نے کہا: تمام تعریفیں اس اللہ کے لیے ہیں جس نے مجھے یہ نصیب کیا کہ میں نے یہ بات رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 14986]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 17، صفحہ 331، حدیث 915»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 14986 in Urdu