الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب (أحاديث 1496–1548)
باب (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1507
حَدَّثَنَا - إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَنَا مَعْمَرٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: إِنَّ لِي أَسْمَاءً، أَنَا أَحْمَدُ، وَأَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَنَا الْمَاحِي، الَّذِي يَمْحُو بِيَ الْكُفْرَ، وَأَنَا الْحَاشِرُ، الَّذِي يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي، وَأَنَا الْعَاقِبُ قَالَ: قُلْتُ لِلزُّهْرِيِّ: وَمَا الْعَاقِبُ؟ قَالَ: " الَّذِي لَيْسَ بَعْدَهُ نَبِيٌّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا: ”میرے کئی نام ہیں، میں احمد ہوں، اور میں محمد ہوں، اور میں ماحی ہوں، جس کے ذریعے اللہ کفر کو مٹاتا ہے، اور میں حاشر ہوں، جس کے قدموں پر لوگ اکٹھے کیے جائیں گے، اور میں عاقب ہوں“، راوی کہتے ہیں: میں نے زہری سے پوچھا: عاقب کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ”وہ جس کے بعد کوئی نبی نہیں۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1507]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 120، حدیث 1520»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1507 in Urdu