الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب (أحاديث 1496–1548)
باب (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1513
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، (ح) وَثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، قَالَا: ثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ، أَنَا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: إِنَّ لِي أَسْمَاءً، أَنَا مُحَمَّدٌ، وَأَنَا أَحْمَدُ، وَالْمَاحِي يَمْحُو اللهُ بِيَ الْكُفْرَ، وَالْحَاشِرُ يُحْشَرُ النَّاسُ عَلَى قَدَمِي، وَالْعَاقِبُ فَسَأَلْتُ سُفْيَانَ: مَا الْعَاقِبُ؟ قَالَ: " آخِرُ الْأَنْبِيَاءِ ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”میرے کئی نام ہیں، میں محمد ہوں، اور میں احمد ہوں، اور میں ماحی ہوں، اللہ میرے ذریعے کفر مٹاتا ہے، اور حاشر، جس کے قدموں پر لوگ اکٹھے کیے جائیں گے، اور عاقب“، راوی کہتے ہیں: میں نے سفیان سے پوچھا: عاقب کیا ہے؟ انہوں نے کہا: ”سب سے آخری نبی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1513]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 121، حدیث 1526»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1513 in Urdu