الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
734. ما أسند عتبان بن مالك
سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15135
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بُكَيْرٍ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَامِرُ بْنُ يَسَافٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَرُوبَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: لَمَّا أُصِيبَ عِتْبَانُ بْنُ مَالِكٍ فِي بَصَرِهِ، بَعَثَ إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، أُحِبُّ أَنْ تَأْتِيَنِي فَتُصَلِّيَ فِي بَيْتِي، وَتَدْعُوَ لَنَا بِالْبَرَكَةِ، فَقَامَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي نَفَرٍ مِنْ أَصْحَابِهِ فَدَخَلُوا عَلَيْهِ، فَتَحَدَّثُوا بَيْنَهُمْ فَذَكَرُوا مَالِكَ بْنَ الدُّخْشُمِ فَقَالَ بَعْضُهُمْ: يَا رَسُولَ اللهِ، ذَاكَ كَهْفُ الْمُنَافِقِينَ وَمَأْوَاهُمْ، فَأَكْثَرُوا فِيهِ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَوَلَيْسَ يُصَلِّي؟ " قَالُوا: نَعَمْ يَا رَسُولَ اللهِ، صَلَاةً لَا خَيْرَ فِيهَا، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: نُهِيتُ عَنْ قَتْلِ الْمُصَلِّينَ، مَرَّتَيْنِ.
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: جب سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی متاثر ہوئی تو انہوں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی طرف پیغام بھیجا: میں چاہتا ہوں آپ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لا کر میرے گھر میں نماز پڑھیں اور ہمارے لیے برکت کی دعا فرمائیں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے کچھ صحابہ کے ساتھ روانہ ہوئے اور ان کے ہاں تشریف لے گئے، لوگ آپس میں باتیں کرنے لگے اور مالک بن دخشم کا ذکر کیا، ان میں سے کسی نے کہا: یا رسول اللہ، وہ تو منافقوں کا ٹھکانہ اور پناہ گاہ ہے، اور اس کے بارے میں بہت باتیں کیں، تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ نماز نہیں پڑھتا؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، یا رسول اللہ، مگر ایسی نماز جس میں کوئی خیر نہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مجھے نماز پڑھنے والوں کو قتل کرنے سے منع کیا گیا ہے۔“ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات دو بار فرمائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15135]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 26، حدیث 44»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15135 in Urdu