الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
734. ما أسند عتبان بن مالك
سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی مرویات
حدیث نمبر: 15137
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَلِيٍّ الْجَارُودِيُّ النَّيْسَابُورِيُّ، ثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَفْصٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ، عَنِ الْحَجَّاجِ بْنِ الْحَجَّاجِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ مَحْمُودٍ قَالَ: إِنَّ عِتْبَانَ بْنَ مَالِكٍ أُصِيبَ بَصَرُهُ فِي عَهْدِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ إِنِّي لَا أَسْتَطِيعُ أَنْ أُصَلِّيَ مَعَكَ فِي مَسْجِدِكِ، وَإِنِّي أُحِبُّ أَنْ تُصَلِّيَ مَعِيَ فِي مَسْجِدِي، فَأَئْتَمَّ بِصَلَاتِكَ، فَأَتَاهُ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَذَكَرُوا مَالِكَ بْنَ الدُّخْشُمِ فَقَالُوا: ذَاكَ كَهْفُ الْمُنَافِقِينَ وَمَلْجَؤُهُمُ الَّذِي يَلْجَأُونَ إِلَيْهِ وَمَعْقِلُهُمْ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " أَلَيْسَ يَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللهُ، وَأَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ؟ " قَالُوا: بَلَى، وَلَا خَيْرَ فِي شَهَادَتِهِ، فَقَالَ: لَا يَشْهَدُهَا عَبْدٌ صَادِقٌ مِنْ قَلْبِهِ فَيَمُوتُ إِلَّا حَرَّمَهُ اللهُ عَلَى النَّارِ.
سیدنا محمود بن ربیع رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ سیدنا عتبان بن مالک رضی اللہ عنہ کی بینائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں جاتی رہی، تو انہوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! میں آپ کے ساتھ آپ کی مسجد میں نماز نہیں پڑھ سکتا، اور میں چاہتا ہوں کہ آپ میرے ساتھ میری مسجد میں نماز پڑھیں تاکہ میں آپ کی اقتداء کروں۔ چنانچہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ان کے پاس تشریف لائے، پھر (لوگوں نے) رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس مالک بن دخشم کا ذکر کیا اور کہا: وہ تو منافقوں کا ٹھکانہ اور پناہ گاہ ہے، جس کی طرف وہ پناہ لیتے ہیں اور جو ان کا گڑھ ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ گواہی نہیں دیتا کہ اللہ کے سوا کوئی سچا معبود نہیں اور محمد صلی اللہ علیہ وسلم اس کے بندے اور رسول ہیں؟“ انہوں نے کہا: جی ہاں، مگر اس کی گواہی میں کوئی خیر نہیں۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو بندہ دل سے سچائی کے ساتھ یہ گواہی دے اور اسی حال میں فوت ہو جائے، اللہ اسے آگ پر حرام کر دیتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15137]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 27، حدیث 46»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15137 in Urdu