الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
740. أبو إدريس الخولاني، عن عوف
ابوادریس خولانی کی سیدنا عوف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15159
حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سَهْلٍ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنِي مُعَاوِيَةُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي إِدْرِيسَ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَالَ لِأَصْحَابِهِ: " أَلَا تُبَايِعُونِي؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، قَدْ بَايَعْنَاكَ مَرَّةً، فَعَلَامَ نُبَايِعُكَ؟ " قَالَ ذَلِكَ ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، قَالَ: " تُبَايِعُونِي عَلَى أَنْ لَا تُشْرِكُوا بِاللهِ شَيْئًا، وَتُقِيمُوا الصَّلَاةَ، وَتُؤْتُوا الزَّكَاةَ، وَتَسْمَعُوا وَتُطِيعُوا، ثُمَّ أَتْبَعَ ذَلِكَ كَلِمَةً خَفِيَّةً، وَعَلَى أَنْ لَا تَسْأَلُوا النَّاسَ شَيْئًا.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے صحابہ سے فرمایا: ”کیا تم میری بیعت نہیں کرتے؟“ صحابہ نے کہا: یا رسول اللہ، ہم تو ایک بار آپ کی بیعت کر چکے ہیں، پھر کس بات پر بیعت کریں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ بات تین بار فرمائی، پھر فرمایا: ”تم اس بات پر مجھ سے بیعت کرو کہ اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ ٹھہراؤ، نماز قائم کرو، زکوٰۃ دو، سنو اور اطاعت کرو“، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کے ساتھ ایک بات آہستہ سے فرمائی، ”اور یہ کہ لوگوں سے کچھ نہ مانگو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15159]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 39، حدیث 68»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15159 in Urdu