الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
744. عبد الحميد بن عبد الرحمن بن زيد بن الخطاب، عن عوف بن مالك
عبدالحمید بن عبدالرحمن بن زید بن خطاب کی سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15189
حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عُمَرَ بْنِ الصَّبَّاحِ الرَّقِّيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ الْكِلَابِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ عَمْرٍو، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ رَاشِدٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ الْحَمِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ زَيْدِ بْنِ الْخَطَّابِ، عَنْ عَوْفِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: دَخَلْتُ عَلَى رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ فِي آخِرِ السَّحَرِ وَهُوَ فِي فُسْطَاطِهِ فَسَلَّمْتُ عَلَيْهِ، فَقُلْتُ: أَدْخُلُ؟ فَقَالَ: " ادْخُلْ " فَقُلْتُ: كُلِّي؟ فَقَالَ: " كُلُّكَ " ثُمَّ قَالَ: سِتٌّ قَبْلَ السَّاعَةِ: أَوَّلُهُنَّ مَوْتُ نَبِيِّكُمْ قُلْ: إِحْدَى " قُلْتُ: إِحْدَى، " وَالثَّانِيَةُ: فَتْحُ بَيْتِ الْمَقْدِسِ قُلِ: اثْنَتَيْنِ " قُلْتُ: اثْنَتَيْنِ قَالَ: " وَالثَّالِثَةُ: مُوتَانٌ يَأْخُذُكُمْ كَقُعَاصِ الْغَنَمِ قُلْ: ثَلَاثًا " قُلْتُ: ثَلَاثًا، قَالَ: " وَالرَّابِعَةُ: يَفِيضُ فِيكُمُ الْمَالُ حَتَّى إِنَّ الرَّجُلَ لَيُعْطَى مِائَةَ دِينَارٍ فَيَظَلَّ يَسْخَطُهَا قُلْ: أَرْبَعًا، وَالْخَامِسَةُ: فِتْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَكُمْ فَلَا يَبْقَى فِيكُمْ بَيْتُ مَدَرٍ وَلَا وَبَرٍ إِلَّا دَخَلَتْهُ قُلْ: خَمْسًا " قُلْتُ: خَمْسًا، " وَالسَّادِسَةُ: هُدْنَةٌ تَكُونُ بَيْنَكُمْ وَبَيْنَ بَنِي الْأَصْفَرِ فَيَجْتَمِعُونَ لَكُمْ حَمْلَ الْمَرْأَةِ ثُمَّ يَغْدِرُونَ بِكُمْ فَيُقْبِلُونَ فِي ثَمَانِينَ رَايَةً تَحْتَ كُلِّ رَايَةٍ اثْنَا عَشَرَ أَلْفًا.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں غزوہ تبوک میں رات کے آخری پہر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم اپنے خیمے میں تھے، میں نے سلام کیا اور عرض کیا: کیا اندر آ جاؤں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”آ جاؤ۔“ میں نے عرض کیا: پورا؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”پورے۔“ پھر فرمایا: ”قیامت سے پہلے چھ چیزیں، پہلی: تمہارے نبی کی موت، کہو ایک۔“ میں نے کہا: ایک۔ ”اور دوسری: بیت المقدس کی فتح، کہو دو۔“ میں نے کہا: دو۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور تیسری: ایک وبا جو تمہیں بکریوں کی وبا کی طرح پکڑے گی، کہو تین۔“ میں نے کہا: تین۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اور چوتھی: تم میں اتنا مال پھیل جائے گا کہ آدمی کو سو دینار دیے جائیں گے تو وہ ناراض ہو جائے گا، کہو چار، اور پانچویں: تم میں ایک فتنہ برپا ہو گا جو کچے پکے ہر گھر میں داخل ہو گا، کہو پانچ۔“ میں نے کہا: پانچ۔ ”اور چھٹی: تمہارے اور بنو اصفر کے درمیان صلح ہو گی، وہ عورت کے حمل کی مدت تک تمہارے خلاف جمع ہوتے رہیں گے، پھر تم سے عہد شکنی کریں گے اور اسّی جھنڈوں کے ساتھ چڑھائی کریں گے، ہر جھنڈے کے نیچے بارہ ہزار فوجی ہوں گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15189]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 54، حدیث 98»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15189 in Urdu