🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
748. حبيب بن عبيد الرحبي، عن عوف
حبیب بن عبید رحبی کی سیدنا عوف رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15200
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ثَنَا أَبُو الْمُغِيرَةِ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ عُبَيْدٍ، أَنَّ حَبِيبَ بْنَ مَسْلَمَةَ أَتَى بِرَجُلٍ قَدْ غَلَّ، فَرَبَطَهُ إِلَى جَانِبِ الْمَسْجِدِ، وَأَمَرَ بِمَتَاعِهِ فَأُحْرِقَ فَلَمَّا صَلَّى قَامَ فِي النَّاسِ فَحَمِدَ اللهَ وَأَثْنَى عَلَيْهِ وَذَكَرَ الْغُلُولَ وَمَا أَنْزَلَ اللهُ فِيهِ، فَقَامَ عَوْفُ بْنُ مَالِكٍ فَقَالَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ إِيَّاكُمْ وَمَا لَا كَفَّارَةَ مِنَ الذُّنُوبِ، فَإِنَّ الرَّجُلَ يُرْبِي، ثُمَّ يَتُوبُ فَيَتُوبُ اللهُ عَلَيْهِ، وَإِنَّ اللهَ تَعَالَى يَقُولُ: وَمَا كَانَ لِنَبِيٍّ أَنْ يَغُلَّ وَمَنْ يَغْلُلْ يَأْتِ بِمَا غَلَّ يَوْمَ الْقِيَامَةِ وَإِنَّ اللهُ يَبْعَثُ آكِلَ الرِّبَا يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَجْنُونًا مُخَنَّقًا.
راوی بیان کرتے ہیں کہ حبیب بن مسلمہ ایک ایسے آدمی کو لے کر آئے جس نے مالِ غنیمت میں خیانت کی تھی، اسے مسجد کے پہلو میں باندھ دیا، اور اس کے سامان کو جلانے کا حکم دیا، پھر جب نماز پڑھ چکے تو لوگوں میں کھڑے ہوئے، اللہ کی حمد و ثنا بیان کی، اور خیانت کا اور اللہ نے اس بارے میں جو نازل فرمایا اس کا ذکر کیا، تو سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور فرمایا: اے لوگو! ایسے گناہوں سے بچو جن کا کوئی کفارہ نہیں، کیونکہ سود کھانے والا آدمی توبہ کرے تو اللہ اس کی توبہ قبول فرما لیتا ہے، اور اللہ تعالیٰ فرماتا ہے: ”کسی نبی کے لیے یہ ممکن نہیں کہ وہ خیانت کرے، اور جو خیانت کرے گا وہ قیامت کے دن اپنی خیانت کی ہوئی چیز کے ساتھ آئے گا“ [آل عمران: 161] ، اور بے شک اللہ سود کھانے والے کو قیامت کے دن دیوانہ اور گلا گھونٹا ہوا اٹھائے گا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15200]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 59، حدیث 109»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15200 in Urdu