الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
769. سيف، عن عوف
سیف کی سیدنا عوف رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15230
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا حَيْوَةُ بْنُ شُرَيْحٍ، ثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، عَنْ بَحِيرِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، أَنَّ سَيْفًا، حَدَّثَهُمْ، أَنَّ عَوْفَ بْنَ مَالِكٍ حَدَّثَهُمْ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - قَضَى بَيْنَ رَجُلَيْنِ، فَقَالَ الْمَقْضِيُّ عَلَيْهِ: حَسْبِيَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: " رُدُّوا عَلَيَّ الرَّجُلَ " فَقَالَ: " مَا قُلْتَ؟ " فَأَخْبَرَهُ فَقَالَ: إِنَّ اللهَ يَلُومُ عَلَى الْعَجْزِ وَعَلَيْكَ بِالْكَيْسِ، فَإِذَا غَلَبَكَ أَمْرٌ فَقُلْ: حَسْبِيَ اللهُ وَنِعْمَ الْوَكِيلُ.
سیدنا عوف بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے دو آدمیوں کے درمیان فیصلہ کیا تو جس کے خلاف فیصلہ ہوا اس نے کہا: مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اس آدمی کو میرے پاس واپس لاؤ۔“ پھر فرمایا: ”تم نے کیا کہا؟“ اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ بے بسی (اور کوتاہی) پر ملامت کرتا ہے، تدبیر اور ہوشیاری کو لازم پکڑو، اور جب کوئی معاملہ تم پر غالب آ جائے تو کہو: مجھے اللہ کافی ہے اور وہ بہترین کارساز ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15230]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 75، حدیث 139»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15230 in Urdu