🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
6. باب (أحاديث 1496–1548)
باب (احادیث 1496 تا 1548)
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1528
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الصَّلْتِ أَبُو يَعْلَى التَّوَّزِيُّ، ثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، وَعَبْدَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ بِالْخَيْفِ خَيْفِ مِنًى: نَضَّرَ اللهُ عَبْدًا سَمِعَ مَقَالَتِي فَحَفِظَهَا وَوَعَاهَا وَبَلَّغَهَا مَنْ لَمْ يَسْمَعْهَا فَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ لَا فِقْهَ لَهُ وَرُبَّ حَامِلِ فِقْهٍ إِلَى مَنْ هُوَ أَفْقَهُ مِنْهُ، ثَلَاثٌ لَا يُغِلُّ عَلَيْهِنَّ قَلْبُ مُؤْمِنٍ: إِخْلَاصُ الْعَمَلِ لِلهِ وَالنَّصِيحَةُ لِأَئِمَّةِ الْمُسْلِمِينَ، وَلُزُومُ جَمَاعَتِهِمْ، فَإِنَّ دَعْوَتَهُمْ تُحِيطُ مَنْ وَرَاءَهُمْ ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو خیفِ منیٰ میں یہ فرماتے سنا: ”اللہ اس بندے کو تروتازہ رکھے جس نے میری بات سنی، اسے یاد رکھا اور محفوظ کیا، پھر اسے اس تک پہنچایا جس نے نہ سنا ہو، کیونکہ بسا اوقات فقہ (سمجھ) اٹھانے والا خود فقیہ نہیں ہوتا، اور بسا اوقات فقہ اٹھانے والا اسے کسی ایسے شخص تک پہنچا دیتا ہے جو اس سے زیادہ سمجھدار ہو۔ تین چیزیں ہیں جن پر مومن کا دل کبھی خیانت نہیں کرتا: اللہ کے لیے عمل کا اخلاص، مسلمانوں کے حکمرانوں کی خیرخواہی، اور ان کی جماعت کے ساتھ رہنا، کیونکہ ان کی دعوت ان کے پیچھے رہنے والوں کا احاطہ کرتی ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1528]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 126، حدیث 1541»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1528 in Urdu