الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب (أحاديث 1496–1548)
باب (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1534
حَدَّثَنَا زَكَرِيَّا بْنُ يَحْيَى السَّاجِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى بْنُ حَمَّادٍ النَّرْسِيُّ، (ح) وَثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ مَعِينٍ، (ح) وَثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، قَالُوا: ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْحَاقَ، يُحَدِّثُ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عُتْبَةَ، عَنْ جُبَيْرِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ، قَالَ: جَاءَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَعْرَابِيٌّ، فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ جُهِدَتِ الْأَنْفُسُ، وَضَاعَ الْعِيَالُ، وَهَلَكَتِ الْأَمْوَالُ، وَنُهِكَتِ الْأَنْعَامُ، فَاسْتَسْقِ اللهَ عَزَّ وَجَلَّ لَنَا، فَإِنَّا نَسْتَشْفِعُ بِكَ عَلَى اللهِ، وَنَسْتَشْفِعُ بِاللهِ عَلَيْكَ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَيْحَكَ تَدْرِي مَا تَقُولُ؟ " فَسَبَّحَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَمَا زَالَ يُسَبِّحُ، حَتَّى عُرِفَ ذَلِكَ فِي وُجُوهِ أَصْحَابِهِ، ثُمَّ قَالَ: " وَيْحَكَ لَا يُسْتَشْفَعُ بِاللهِ عَلَى أَحَدٍ مِنْ خَلْقِهِ، شَأْنُ اللهِ أَعْظَمُ مِنْ ذَلِكَ، وَيْحَكَ تَدْرِي مَا اللهُ عَزَّ وَجَلَّ؟ إِنَّ عَرْشَهُ عَلَى سَمَاوَاتِهِ، وَأَرْضِهِ هَكَذَا "، وَقَالَ بِإِصْبَعَيْهِ " مِثْلَ الْقُبَّةِ، وَإِنَّهُ لَيَئِطُّ بِهِ أَطِيطَ الرَّحْلِ بِالرَّاكِبِ ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس ایک بدوی آیا اور کہا: یا رسول اللہ! جانیں تھک گئیں، بچے ضائع ہو گئے، مویشی ہلاک ہو گئے، جانور کمزور ہو گئے، آپ ہمارے لیے اللہ عزوجل سے بارش کی دعا کریں، ہم آپ کو اللہ کے حضور سفارشی بناتے ہیں، اور اللہ کو آپ پر سفارشی بناتے ہیں۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تجھ پر افسوس! تجھے معلوم ہے تو کیا کہہ رہا ہے؟“ پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سبحان اللہ کہنے لگے، آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر سبحان اللہ کہتے رہے یہاں تک کہ یہ بات آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے صحابہ کے چہروں پر ظاہر ہو گئی، پھر فرمایا: ”تجھ پر افسوس! اللہ کو اس کی مخلوق میں سے کسی پر سفارشی نہیں بنایا جاتا، اللہ کی شان اس سے کہیں بڑی ہے، تجھ پر افسوس! کیا تجھے معلوم ہے اللہ عزوجل کیا ہے؟ بیشک اس کا عرش اس کے آسمانوں اور زمینوں پر اس طرح ہے“، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی دونوں انگلیوں سے اشارہ کیا، ”جیسے گنبد، اور وہ اس کے نیچے اس طرح چرچراتا ہے جیسے پالان سوار کے نیچے چرچراتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1534]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 128، حدیث 1547»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1534 in Urdu