الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
6. باب (أحاديث 1496–1548)
باب (احادیث 1496 تا 1548)
حدیث نمبر: 1542
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عِيسَى بْنِ الْمُنْذِرِ الْحِمْصِيُّ، ثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، ثَنَا شُعَيْبُ بْنُ أَبِي حَمْزَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، أَخْبَرَنِي عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، أَنَّ مُحَمَّدَ بْنَ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، قَالَ: أَخْبَرَنِي جُبَيْرُ بْنُ مُطْعِمٍ، أَنَّهُ بَيْنَمَا هُوَ يَسِيرُ مَعَ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَمَعَهُ النَّاسُ مَقْفَلَهُ مِنْ حُنَيْنٍ، عَلِقَتِ الْأَعْرَابُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَسْأَلُونَهُ، حَتَّى اضْطَرُّوهُ إِلَى سَمُرَةٍ، فَخَطِفَتْ رِدَاءَهُ، فَوَقَفَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: أَعْطُونِي رِدَائِي، لَوْ كَانَ عَدَدُ هَذِهِ الْعِضَاهِ نَعَمًا لَقَسَمْتُهُ بَيْنَكُمْ، ثُمَّ لَا تَجِدُونِي بَخِيلًا وَلَا كَذُوبًا وَلَا جَبَانًا ".
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک بار وہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ چل رہے تھے، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ لوگ بھی تھے، (یہ) حنین سے واپسی کا موقع تھا، تو بدوی لوگ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مانگتے ہوئے آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے چمٹ گئے، یہاں تک کہ انہوں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کو ایک ببول کے درخت کی طرف مجبور کر دیا، تو اس نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی چادر چھین لی، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم رک گئے اور فرمایا: ”مجھے میری چادر دو، اگر ان کانٹے دار درختوں کی تعداد کے برابر مویشی ہوتے تو میں انہیں تم میں تقسیم کر دیتا، پھر تم مجھے بخیل، جھوٹا، اور بزدل نہیں پاؤ گے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1542]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 131، حدیث 1555»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1542 in Urdu