الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
827. يونس بن عبيد عن الحسن عن عمران بن حصين
یونس بن عبید کی، حسن کے واسطے سے، سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15425
حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ الْمُثَنَّى، ثَنَا مُسَدَّدٌ، ثَنَا يَزِيدُ بْنُ زُرَيْعٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ لَهُ سِتَّةُ أَعْبُدٍ، فَأَعْتَقَهُمْ عِنْدَ مَوْتِهِ، وَلَمْ يَكُنْ لَهُ مَالٌ غَيْرُهُمْ، فَرُفِعَ ذَلِكَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَكَرِهَهُ وَجَزَّأَهُمْ ثَلَاثَةَ أَجْزَاءٍ، فَأَقْرَعَ بَيْنَهُمْ فَأَعْتَقَ اثْنَيْنِ، وَأَرَقَّ أَرْبَعَةً ".
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی کے چھ غلام تھے، اس نے اپنی موت کے وقت انہیں آزاد کر دیا، اور اس کے پاس ان کے سوا کوئی مال نہ تھا۔ یہ معاملہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں پیش کیا گیا، ”تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے ناپسند فرمایا، اور انہیں تین حصوں میں تقسیم کر کے ان کے درمیان قرعہ ڈالا، تو دو کو آزاد کر دیا اور چار کو غلامی میں رہنے دیا۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15425]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 153، حدیث 334»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15425 in Urdu