الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
864. محمد بن سيرين عن عمران عن ابن حصين
محمد بن سیرین کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15525
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا حَيْدُونُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْوَاسِطِيُّ، ثَنَا صِلَةُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ثَنَا أَشْعَثُ، عَنْ مُحَمَّدٍ قَالَ: اسْتُعْمِلَ الْحَكَمُ الْغِفَارِيُّ عَلَى خُرَاسَانَ، فَبَلَغَ ذَلِكَ عِمْرَانَ بْنَ الْحُصَيْنِ، فَطَلَبَ الْحَكَمَ حَتَّى لَقِيَهُ فِي الرَّحْبَةِ، فَقَالَ: " مَا زِلْتُ أَطْلُبُكَ مُنْذُ الْيَوْمِ، إِنَّكَ بُعِثْتَ عَلَى أَمْرٍ عَظِيمٍ، أَتَذْكُرُ يَوْمَ قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: لَا طَاعَةَ فِي مَعْصِيَةِ اللهِ، قَالَ: نَعَمْ. قَالَ عِمْرَانُ: اللهُ أَكْبَرُ، حَسِبْتُ نَسِيتَ.
محمد بن سیرین رحمہ اللہ کہتے ہیں: حکم غفاری کو خراسان پر عامل مقرر کیا گیا، یہ بات سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کو پہنچی، تو انہوں نے حکم کو تلاش کیا یہاں تک کہ رحبہ (کھلے میدان) میں ان سے ملاقات ہوئی، تو کہنے لگے: میں آج سے تمہیں تلاش کر رہا ہوں، تم ایک بڑے کام پر بھیجے گئے ہو، کیا تمہیں وہ دن یاد ہے جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تھا: ”اللہ کی نافرمانی میں کوئی اطاعت نہیں“؟ اس نے کہا: ہاں۔ عمران رضی اللہ عنہ نے فرمایا: اللہ اکبر، میں سمجھا تھا کہ تم بھول گئے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15525]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 184، حدیث 434»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15525 in Urdu