الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
864. محمد بن سيرين عن عمران عن ابن حصين
محمد بن سیرین کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15535
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي الْوَرْسِ الدَّمْلِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَوْنٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: قَاتَلَ رَجُلٌ رَجُلًا فَعَضَّ يَدَهُ فَانْتَزَعَهَا، فَبَدَرَتْ ثَنِيَّتُهُ، فَخَاصَمَهُ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَالَ: " أَيَدَعُهَا فِي فِيكَ فَتَعَضَّهَا كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ؟ فَأَهْدَرَهَا النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ -.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ایک آدمی نے دوسرے آدمی سے لڑائی کی، تو اس نے اس کا ہاتھ کاٹا، اس نے اپنا ہاتھ کھینچا تو اس کا اگلا دانت گر گیا، تو وہ اسے لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس جھگڑا کرنے آیا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا وہ اپنا ہاتھ تیرے منہ میں چھوڑے رہتا کہ تو اسے اسی طرح کاٹتا رہے جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟““ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس دانت کے نقصان کو رائیگاں قرار دیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15535]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 187، حدیث 444»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15535 in Urdu