الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
7. نافع بن جبير بن مطعم، عن أبيه
نافع بن جبیر بن مطعم کی اپنے والد سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 1555
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا أَبُو الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيُّ، ثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ رَجُلٍ مِنْ عَنَزَةَ، عَنِ ابْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: رَأَيْتُ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ دَخَلَ فِي صَلَاةٍ، فَقَالَ: اللهُ أَكْبَرُ كَبِيرًا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، وَالْحَمْدُ لِلهِ كَثِيرًا، ثَلَاثَ مَرَّاتٍ، اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ، مِنْ نَفْخِهِ، وَنَفْثِهِ، وَهَمْزِهِ " قَالَ عَمْرٌو: نَفْخُهُ: الْكِبْرُ، وَهَمْزُهُ: الْمُوتَةُ، وَنَفْثُهُ: الشِّعْرُ.
سیدنا جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز میں داخل ہوتے دیکھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اللہ اکبر کبیرا“ تین بار، ”والحمد للہ کثیرا“ تین بار، ”اے اللہ! میں شیطان مردود سے تیری پناہ مانگتا ہوں، اس کے پھونکنے، اس کے تھوکنے اور اس کے دھکیلنے سے“
عمرو کہتے ہیں: اس کا پھونکنا تکبر ہے، اور اس کا دھکیلنا مرگی ہے، اور اس کا تھوکنا شعر ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1555]
عمرو کہتے ہیں: اس کا پھونکنا تکبر ہے، اور اس کا دھکیلنا مرگی ہے، اور اس کا تھوکنا شعر ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1555]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 134، حدیث 1568»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1555 in Urdu