🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
881. أبو نضرة المنذر بن مالك العبدي، عن عمران بن حصين
ابونضرہ منذر بن مالک عبدی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 15606
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ ابْنُ عُلَيَّةَ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ أَبِي نَضْرَةَ قَالَ: مَرَّ عِمْرَانُ بْنُ الْحُصَيْنِ فِي مَجْلِسِنَا فَقَامَ إِلَيْهِ فَتًى مِنَ الْقَوْمِ، فَسَأَلَهُ عَنْ صَلَاةِ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي الْغَزْوِ وَالْحَجِّ وَالْعُمْرَةِ، فَجَاءَ فَوَقَفَ عَلَيْنَا فَقَالَ: إِنَّ هَذَا سَأَلَنِي عَنْ أَمْرٍ فَأَرَدْتُ أَنْ تَسْمَعُوهُ، غَزَوْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَشَهِدْتُ مَعَهُ الْفَتْحَ، قَامَ بِمَكَّةَ ثَمَانَ عَشْرَةَ لَيْلَةً لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ، وَحَجَجْتُ مَعَ أَبِي بَكْرٍ وَغَزَوْتُ فَلَمْ يُصَلِّ إِلَّا رَكْعَتَيْنِ حَتَّى رَجَعَ إِلَى الْمَدِينَةِ، وَحَجَجْتُ مَعَ عُثْمَانَ سَبْعَ سِنِينَ مِنْ إِمَارَتِهِ لَا يُصَلِّي إِلَّا رَكْعَتَيْنِ ثُمَّ صَلَّى بِمِنًى أَرْبَعًا.
ابو نضرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں: سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ ہماری مجلس میں سے گزرے، تو لوگوں میں سے ایک نوجوان ان کی طرف کھڑا ہوا، اس نے ان سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی غزوہ، حج اور عمرہ کی نماز کے بارے میں پوچھا، تو وہ آئے اور ہمارے پاس کھڑے ہو کر فرمانے لگے: اس نے مجھ سے ایک بات پوچھی ہے، میں چاہتا ہوں کہ تم بھی سنو: ”میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ غزوہ کیا تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم مدینہ واپس آنے تک صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، اور میں فتح مکہ میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں اٹھارہ راتیں ٹھہرے اور صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے۔“ اور میں نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے ساتھ حج کیا اور غزوہ بھی کیا، تو وہ مدینہ واپس آنے تک صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، اور میں نے سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے ساتھ ان کی خلافت کے سات سال حج کیا، وہ صرف دو رکعتیں ہی پڑھتے رہے، پھر منیٰ میں چار رکعتیں پڑھیں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15606]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 209، حدیث 515»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15606 in Urdu