الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
883. زرارة بن أوفى، عن عمران بن الحصين
زرارہ بن اوفی کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15625
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ بْنِ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْوَاسِطِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ أَبِي الْعَلَاءِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ زُرَارَةَ بْنِ أَوْفَى، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ، أَنَّ رَجُلًا عَضَّ عَلَى يَدِ رَجُلٍ، فَنَزَعَ يَدَهُ مِنْهُ، فَوَقَعَتْ ثَنِيَّتَاهُ، فَأَتَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَبْطَلَهَا، ثُمَّ قَالَ: يَأْكُلُ أَحَدُكُمْ لَحْمَ أَخِيهِ كَمَا يَأْكُلُ الْفَحْلُ، أَوْ كَمَا يَعَضُّ الْفَحْلُ.
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک آدمی نے دوسرے آدمی کا ہاتھ کاٹا، اس نے اپنا ہاتھ اس سے کھینچا تو اس کے دونوں اگلے دانت گر گئے، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا، ”تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے باطل قرار دیا“، پھر فرمایا: ”کیا تم میں سے کوئی اپنے بھائی کا گوشت اسی طرح کھاتا ہے جیسے نر اونٹ کھاتا ہے، یا جیسے نر اونٹ کاٹتا ہے؟“ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15625]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 214، حدیث 534»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15625 in Urdu