الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
884. هياج بن عمران، عن عمران بن حصين
ہیاج بن عمران کی سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15634
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ مُسَاوِرٍ الْجَوَاهِرِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ بْنُ مُسْلِمٍ، ثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ هَيَّاجِ بْنِ عِمْرَانَ الْبُرْجُمِيِّ، أَنَّ غُلَامًا لِأَبِيهِ أَبَقَ، فَجَعَلَ لِلهِ عَزَّ وَجَلَّ لَئِنْ قَدَرَ عَلَيْهِ لَيَقْطَعَنَّ يَدَهُ، فَلَمَّا قَدِمَ عَلَيْهِ يَعْنِي إِلَى عِمْرَانَ بْنِ حُصَيْنٍ فَقَالَ: قُلْ لِأَبِيكَ: لَا يَفْعَلْ، فَإِنِّي سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَحُثُّ فِي خُطْبَتِهِ عَلَى الصَّدَقَةِ، وَيَنْهَى عَنِ الْمُثْلَةِ. قُلْ لِأَبِيكَ: فَلْيُكَفِّرْ عَنْ يَمِينِهِ، وَلْيَتَجَاوَزْ عَنْ غُلَامِهِ.
ہیاج بن عمران برجمی رحمہ اللہ سے مروی ہے کہ ان کے والد کا ایک غلام بھاگ گیا تھا، تو انہوں نے اللہ عزوجل سے نذر مانی تھی کہ اگر وہ اس پر قابو پا گئے تو اس کا ہاتھ کاٹ دیں گے۔ جب وہ سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا تو انہوں نے فرمایا: اپنے والد سے کہو ایسا نہ کریں، ”کیونکہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اپنے خطبے میں صدقہ کی ترغیب دیتے اور مثلہ سے منع فرماتے سنا ہے۔“ اپنے والد سے کہو کہ وہ اپنی قسم کا کفارہ ادا کریں اور اپنے غلام سے درگزر کریں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب العين/حدیث: 15634]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 217، حدیث 543»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15634 in Urdu