الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
1. غرفة بن الحارث الأزدي الكندي
سیدنا غرفہ بن حارث ازدی کندی رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 15746
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ هَاشِمٍ الْبَغَوِيُّ، ثَنَا مُوسَى بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَبَّانَ النَّصْرِيُّ، ثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَهْدِيٍّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ حَرْمَلَةَ بْنِ عِمْرَانَ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ الْأَزْدِيِّ، عَنْ غَرَفَةَ بْنِ الْحَارِثِ قَالَ: شَهِدْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فِي حَجَّةِ الْوَدَاعِ، وَأَتَى بِالْبُدْنِ، فَقَالَ: ادْعُوا لِي أَبَا حَسَنٍ فَدَعَا عَلِيًّا، فَقَالَ: " خُذْ بِأَسْفَلِ الْحَرْبَةِ " وَأَخَذَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِأَعْلَاهَا، فَقَطَعْنَا بِهَا الْبُدْنَ، فَلَمَّا فَرَغَ، رَكِبَ الْبَغْلَةَ فَأَرْدَفَ عَلِيًّا.
سیدنا غرفہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں حجۃ الوداع میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ حاضر تھا، قربانی کے اونٹ لائے گئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ابوالحسن کو میرے پاس بلاؤ۔“ چنانچہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو بلایا گیا، آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”نیزے کا نچلا حصہ پکڑو۔“ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اوپر کا حصہ پکڑا، پھر ہم نے اس سے اونٹوں کو نحر کیا۔ جب آپ صلی اللہ علیہ وسلم فارغ ہوئے تو خچر پر سوار ہوئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو اپنے پیچھے سوار کر لیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الغين/حدیث: 15746]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 261، حدیث 655»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15746 in Urdu