الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
2. عبد الله بن عباس، عن أخيه الفضل علي بن حسين، عن ابن عباس
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی اپنے بھائی سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات؛ علی بن حسین کی سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما سے روایات
حدیث نمبر: 15764
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْحَضْرَمِيُّ، ثَنَا عَوْنُ بْنُ سَلَّامٍ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ الْعَلَاءِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، عَنِ الْفَضْلِ بْنِ عَبَّاسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَرْدَفَهُ غَدَاةَ جَمْعٍ خَلْفَهُ، فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى جَمْرَةَ الْعَقَبَةِ، قَالَ: رَمَاهَا مِنْ تَحْتِهَا بِسَبْعِ حَصَيَاتٍ يُكَبِّرُ مَعَ كُلِّ حَصَاةٍ تَكْبِيرَةً، ثُمَّ نَحَرَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: نَحَرْتُ هَهُنَا وَمِنًى كُلُّهَا مَنْحَرٌ، فَانْحَرُوا فِي مَنَازِلِكُمْ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مزدلفہ کی صبح انہیں اپنے پیچھے سوار کیا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم برابر تلبیہ کہتے رہے یہاں تک کہ جمرہ عقبہ کو کنکریاں ماریں۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے نیچے کی طرف سے سات کنکریاں ماریں اور ہر کنکری کے ساتھ ایک تکبیر کہتے رہے، پھر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قربانی کی اور فرمایا: ”میں نے یہاں قربانی کی ہے اور منیٰ پورا کا پورا قربان گاہ ہے، سو تم اپنی اپنی جگہ قربانی کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15764]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 268، حدیث 673»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15764 in Urdu