الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. مجاهد، عن ابن عباس، عن الفضل
مجاہد کی، سیدنا ابن عباس رضی اللہ عنہما کے واسطے سے، سیدنا فضل رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15768
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا صَفْوَانُ بْنُ عِيسَى الزُّهْرِيُّ، أَنَا الْحَارِثُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُبَابٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ، أَخْبَرَنِي الْفَضْلُ بْنُ عَبَّاسٍ، أَخِي قَالَ: وَاللهِ لَأَرْدَفَنِي رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - غَدَاةَ جَمْعٍ، قَالَ: وَدَفَعَ مَعَنَا رَجُلٌ مِنَ الْأَعْرَابِ وَهُوَ مَعَهُ ابْنَةٌ لَهُ صَبِيحَةً، وَهُوَ يُسَايِرُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَأَمَالَ وَجْهِي عَنْهَا، فَلَمْ يَزَلْ يُلَبِّي حَتَّى رَمَى الْجَمْرَةَ.
سیدنا فضل بن عباس رضی اللہ عنہ، ابن عباس رضی اللہ عنہما کے بھائی، بیان کرتے ہیں: اللہ کی قسم! رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے مزدلفہ کی صبح اپنے پیچھے سوار کیا۔ وہ بیان کرتے ہیں کہ ہمارے ساتھ اعراب میں سے ایک آدمی روانہ ہوا جس کے ساتھ اس کی ایک خوبصورت بیٹی تھی، وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ ساتھ چل رہا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرا چہرہ اس سے پھیر دیا، اور آپ برابر تلبیہ کہتے رہے یہاں تک کہ جمرہ کو کنکریاں ماریں۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15768]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 269، حدیث 677»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15768 in Urdu