الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
32. عمرو بن مالك أبو علي الجنبي، عن فضالة بن عبيد
عمرو بن مالک، ابوعلی جنبی، کی سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15879
حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ مُوسَى، ثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمُقْرِي، عَنْ حَيْوَةَ بْنِ شُرَيْحٍ، أَخْبَرَنِي أَبُو هَانِي، أَنَّ أَبَا عَلِيٍّ عَمْرَو بْنَ مَالِكٍ الْجَنْبِيَّ حَدَّثَهُ عَنْ فَضَالَةَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَنَّهُ قَالَ: ثَلَاثَةٌ لَا تَسْأَلْ عَنْهُمْ: رَجُلٌ فَارَقَ الْجَمَاعَةَ، وَعَصَى إِمَامَهُ، وَمَاتَ عَاصِيًا، وَأَمَةٌ أَوْ عَبْدٌ أَبَقَ مِنْ سَيِّدِهِ فَمَاتَ، وَامْرَأَةٌ غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا وَقَدْ كَفَاهَا مُؤْنَةَ الدُّنْيَا فَتَبَرَّجَتْ بَعْدَهُ، فَلَا تَسْأَلْ عَنْهُمْ.
سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تین لوگوں کے بارے میں مت پوچھو: وہ شخص جس نے جماعت سے علیحدگی اختیار کی، اپنے امام کی نافرمانی کی، اور نافرمانی کی حالت میں مر گیا، اور وہ لونڈی یا غلام جو اپنے آقا سے بھاگ گیا اور اسی حالت میں مر گیا، اور وہ عورت جس کا شوہر کہیں گیا ہو اور اس نے اسے دنیاوی ضروریات سے بے نیاز کر رکھا ہو، پھر بھی وہ اس کے بعد بناؤ سنگھار کر کے نکلے، ان تینوں کے بارے میں مت پوچھو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15879]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 306، حدیث 788»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15879 in Urdu