الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
37. أبو مرزوق التميمي، عن فضالة
ابومرزوق تمیمی کی سیدنا فضالہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 15909
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ بْنُ غَنَّامٍ، ثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، ثَنَا مُحَمَّدٌ وَيَعْلَى، ثَنَا عُبَيْدٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ يَزِيدَ بْنِ أَبِي حَبِيبٍ، عَنْ أَبِي مَرْزُوقٍ، قَالَ: سَمِعْتُ فَضَالَةَ بْنَ عُبَيْدٍ يُحَدِّثُ أَنَّ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - خَرَجَ عَلَيْهِمْ فِي يَوْمٍ كَانَ يَصُومُهُ، فَدَعَا بِإِنَاءٍ فِيهِ مَاءٌ فَشَرِبَ، فَقُلْنَا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّ هَذَا الْيَوْمَ كُنْتَ تَصُومُهُ؟ فَقَالَ: أَجَلْ، وَلَكِنِّي قِئْتُ.
ابو مرزوق کہتے ہیں: میں نے سیدنا فضالہ بن عبید رضی اللہ عنہ کو بیان کرتے سنا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایک ایسے دن ہمارے سامنے تشریف لائے جس دن آپ روزہ رکھا کرتے تھے، آپ نے پانی کا برتن منگوایا اور پیا، ہم نے عرض کیا: یا رسول اللہ! آپ تو آج کا روزہ رکھتے تھے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”ہاں، لیکن مجھے قے ہو گئی تھی۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الفاء/حدیث: 15909]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 316، حدیث 818»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15909 in Urdu