الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
9. قيس بن أبي غرزة الغفاري، ويقال: الجهني، ويقال: البجلي
سیدنا قیس بن ابی غرزہ غفاری رضی اللہ عنہ، انہیں جہنی اور بجلی بھی کہا جاتا ہے
حدیث نمبر: 15996
حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ الْكَشِّيُّ، ثَنَا عَمْرُو بْنُ مَرْزُوقٍ، أَنَا شُعْبَةُ، عَنْ سُلَيْمَانَ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، قَالَ: سَمِعْتُ قَيْسَ بْنَ أَبِي غَرَزَةَ، قَالَ: خَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - بِالسُّوقِ، وَنَحْنُ نُدْعَى السَّمَاسِرَةَ، فَسَمَّانَا بِاسْمٍ أَحْسَنَ مِمَّا سَمَّيْنَا أَنْفُسَنَا فَقَالَ: يَا مَعْشَرَ التُّجَّارِ إِنَّهُ يُخَالِطُ بَيْعَكُمْ هَذَا الْحَلِفُ وَاللَّغْوُ، فَشُوبُوهُ بِالصَّدَقَةِ.
سیدنا قیس بن ابی غرزہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم بازار میں ہمارے پاس تشریف لائے، جبکہ ہمیں ’سماسرہ‘ (دلال) کہا جاتا تھا، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں اس نام سے بہتر نام دیا جو ہم نے خود اپنا رکھا تھا، اور فرمایا: ”اے تاجرو! تمہاری اس خرید و فروخت میں قسمیں اور لغو باتیں شامل ہو جاتی ہیں، سو اسے صدقے کے ساتھ ملا لیا کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 15996]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 18، صفحہ 355، حدیث 905»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 15996 in Urdu