الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. حماد بن عبد الرحمن المالكي، عن معاوية بن قرة
حماد بن عبدالرحمن مالکی کی معاویہ بن قرہ سے روایات
حدیث نمبر: 16111
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا عُمَرُ بْنُ يَزِيدَ الشَّيْبَانِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَالِكِيُّ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ قُرَّةَ قَالَ: قَالَ أَبِي: إِذَا مَرَرْتَ بِالْمَجْلِسِ فَسَلِّمْ عَلَى أَهْلِهِ، فَإِنْ يَكُونُوا فِي خَيْرٍ فَأَنْتَ شَرِيكُهُمْ، وَإِنْ يَكُونُوا فِي غَيْرِ ذَلِكَ كَانَ لَكَ أَجْرٌ، هَكَذَا سَمِعْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يَقُولُ.
معاویہ بن قرہ رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میرے والد سیدنا قرہ بن ایاس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: جب تم کسی مجلس کے پاس سے گزرو تو اہلِ مجلس کو سلام کرو، اگر وہ کسی بھلائی میں ہوں تو تم اس میں ان کے شریک بن جاؤ گے، اور اگر وہ اس کے علاوہ کسی اور بات میں ہوں تو تمہیں سلام کرنے کا اجر ملے گا، میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو اسی طرح فرماتے سنا ہے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب القاف/حدیث: 16111]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 28، حدیث 61»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16111 in Urdu