الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. ابن كعب بن مالك، عن أبيه الزهري، عن ابن كعب
ابن کعب بن مالک کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات؛ زہری کی ابن کعب سے روایات
حدیث نمبر: 16142
حَدَّثَنَا عَبْدَانُ بْنُ أَحْمَدَ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى الْقَطِيعِيُّ، ثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، حَدَّثَنِي الزُّهْرِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ كَعْبٌ: شَهِدْتُ مَعَ رَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - الْعَقَبَةَ، وَلَمْ أَتَخَلَّفْ عَنْ غَزْوَةٍ غَزَاهَا إِلَّا غَزْوَةَ بَدْرٍ، وَلَمْ يُعَاتِبْ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - أَحَدًا تَخَلَّفَ عَنْ بَدْرٍ، إِنَّمَا خَرَجَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - يُرِيدُ عِيرَ قُرَيْشٍ. فَذَكَرَ الْحَدِيثَ
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ عقبہ کی بیعت میں شرکت کی، اور غزوہ بدر کے سوا کسی غزوے سے پیچھے نہیں رہا جس میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے شرکت کی ہو، اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے بدر سے پیچھے رہنے والے کسی شخص کو ملامت نہیں کی، کیونکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تو قریش کے قافلے کے ارادے سے نکلے تھے - پھر (راوی نے) آگے وہی تین آدمیوں کے پیچھے رہ جانے کا مشہور واقعہ بیان کیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16142]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 52، حدیث 92»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16142 in Urdu