الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
3. ابن كعب بن مالك، عن أبيه الزهري، عن ابن كعب
ابن کعب بن مالک کی اپنے والد سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات؛ زہری کی ابن کعب سے روایات
حدیث نمبر: 16149
حَدَّثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ثَنَا حَمَّادُ بْنُ شُعَيْبٍ، ثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أُمَيَّةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَبْدِ اللهِ بْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ حِينَ تَابَ اللهُ عَلَيْهِ: جَاءَ إِلَى النَّبِيِّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّمَا أَنْجَانِي اللهُ بِالصِّدْقِ، وَإِنَّ مِنْ تَوْبَتِي أَنْ لَا أُحَدِّثَ كَذِبًا، وَأَنْ أَتَخَلَّى مِنْ مَالِي صَدَقَةً لِلهِ وَلِرَسُولِهِ. فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَمْسِكْ عَلَيْكَ بَعْضَ مَالِكَ فَإِنَّهُ خَيْرٌ لَكَ. قَالَ كَعْبٌ: فَإِنِّي أُمْسِكُ سَهْمِي مِنْ خَيْبَرَ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب اللہ نے ان کی توبہ قبول فرمائی تو وہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اللہ نے مجھے سچ بولنے کی وجہ سے نجات دی ہے، اور میری توبہ میں سے یہ بھی ہے کہ میں آئندہ کبھی جھوٹ نہ بولوں، اور اپنا سارا مال اللہ اور اس کے رسول کی راہ میں صدقہ کر دوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا کچھ مال اپنے پاس رکھ لو، یہ تمہارے لیے بہتر ہے۔“ کعب رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: تو میں نے خیبر کا اپنا حصہ اپنے پاس رکھ لیا۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16149]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 57، حدیث 99»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16149 in Urdu