الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
12. سعد بن إبراهيم، عن ابن كعب بن مالك
سعد بن ابراہیم کی ابن کعب بن مالک سے روایات
حدیث نمبر: 16234
حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَفْصٍ السَّدُوسِيُّ، ثَنَا عَاصِمُ بْنُ عَلِيٍّ، ثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَثَلُ الْمُؤْمِنِ كَالْخَامَةِ مِنَ الزَّرْعِ تُفَيِّئُهَا الرِّيَاحُ تَصْرَعُهَا مَرَّةً وَتَعْدِلُهَا مَرَّةً حَتَّى يَأْتِيَهُ أَجَلُهُ، وَمَثَلُ الْكَافِرِ كَالْأَرْزَةِ الْمُجْذِبَةِ عَلَى أَصْلِهَا لَا تُفَيِّئُهَا حَتَّى يَكُونَ انْجِفَافُهَا مَرَّةً وَاحِدَةً.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ کہتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”مومن کی مثال کھیتی کے نرم پودے کی سی ہے جسے ہوائیں جھکاتی رہتی ہیں، کبھی گرا دیتی ہیں اور کبھی سیدھا کر دیتی ہیں، یہاں تک کہ اس کی موت آ جائے، اور کافر کی مثال دیودار کے اس مضبوط درخت کی سی ہے جو اپنی جڑ پر اکڑا کھڑا رہتا ہے، ہوائیں اسے جھکا نہیں پاتیں، یہاں تک کہ وہ ایک ہی بار جڑ سے اکھڑ جاتا ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16234]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 94، حدیث 184»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16234 in Urdu