🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
19. زيد بن أسلم، عن ابن كعب بن مالك
زید بن اسلم کی ابن کعب بن مالک سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16243
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، ثَنَا عَبْدُ اللهِ بْنُ شَبِيبٍ، ثَنَا دَاوُدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْجَعْفَرِيُّ، ثَنَا حَاتِمُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: جَاءَتْ جَارِيَةٌ تَرْعَى غَنَمًا لِي، فَأَكَلَ الذِّئْبُ شَاةً، فَضَرَبْتُ وَجْهَ الْجَارِيَةِ فَنَدِمْتُ، فَأَتَيْتُ رَسُولَ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللهِ، لَوْ أَعْلَمُ أَنَّهَا مُؤْمِنَةٌ لَأَعْتَقْتُهَا! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلْجَارِيَةِ: مَنْ أَنَا؟ قَالَتْ: رَسُولُ اللهِ! قَالَ: فَمَنِ اللهُ؟ قَالَتِ: الَّذِي فِي السَّمَاءِ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: أَعْتِقْهَا، فَإِنَّهَا مُؤْمِنَةٌ.
سیدنا کعب بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں: میری ایک باندی میری بکریاں چرا رہی تھی، تو بھیڑیا ایک بکری کھا گیا، میں نے اس باندی کے منہ پر مارا، پھر مجھے ندامت ہوئی، تو میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آیا اور عرض کیا: یا رسول اللہ! اگر مجھے معلوم ہو جائے کہ یہ باندی مومنہ ہے تو میں اسے آزاد کر دوں۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس باندی سے پوچھا: ”میں کون ہوں؟“ اس نے کہا: اللہ کے رسول۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”تو اللہ کون ہے؟“ اس نے کہا: جو آسمان میں ہے۔ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے آزاد کر دو، یہ مومنہ ہے۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16243]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 98، حدیث 193»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16243 in Urdu