الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
39. أبو قلابة عن عبد الرحمن بن أبي ليلى، عن كعب بن عجرة
ابوقلابہ کی، عبدالرحمن بن ابی لیلیٰ کے واسطے سے، سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایات
حدیث نمبر: 16301
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْقَاسِمِ بْنِ الْمُسَاوِرِ الْجَوْهَرِيُّ، ثَنَا عَفَّانُ، ثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ خَالِدٍ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: أَتَى عَلَيَّ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - زَمَنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَأَنَا كَثِيرُ الشَّعَرِ، فَقَالَ: كَأَنَّ هَوَامَّ رَأْسِكَ يُؤْذِيكَ؟ فَقُلْتُ: أَجَلْ! فَقَالَ: احْلِقْهُ، وَاذْبَحْ شَاةً أَوْ صُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ أَوْ تَصَدَّقْ بِثَلَاثَةِ آصُعٍ بَيْنَ سِتَّةِ مَسَاكِينَ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، وہ کہتے ہیں: حدیبیہ کے زمانے میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میرے پاس تشریف لائے، اس وقت میرے سر پر بہت بال تھے، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”گویا تمہارے سر کی جوئیں تمہیں تکلیف دے رہی ہیں؟“ میں نے عرض کیا: جی ہاں، تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اپنا سر منڈوا لو اور ایک بکری ذبح کرو، یا تین دن روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کے درمیان تین صاع صدقہ کرو۔“ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16301]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 119، حدیث 251»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16301 in Urdu