🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
50. عبد الله بن معقل بن مقرن المزني، عن كعب
عبداللہ بن معقل بن مقرن مزنی کی سیدنا کعب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16353
حَدَّثَنَا أَبُو حَصِينٍ الْقَاضِي، ثَنَا يَحْيَى الْحِمَّانِيُّ، ثَنَا قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ إِسْحَاقَ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمُنْذِرِ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، ثَنَا أَشْعَثُ بْنُ سَوَّارٍ (ح) .
وَحَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ سَلْمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، ثَنَا ابْنُ أَبِي زَائِدَةَ، عَنْ أَشْعَثَ بْنِ سَوَّارٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ مَعْقِلٍ، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: أَحْرَمْتُ مِنَ الْحُدَيْبِيَةِ وَعَلَيَّ وَفْرَةٌ مِنْ شَعَرٍ، فَقَمِلْتُ وَأَخَذَنِي الصِّئْبَانُ، فَرَآنِي النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَالَ: احْلِقِ احْلِقْ! فَحَلَقْتُ، فَقَالَ: هَلْ مَعَكَ هَدْيٌ؟ قُلْتُ: مَا أَجِدُهُ! قَالَ: إِنَّهُ مَا اسْتَيْسَرَ، قُلْتُ: مَا أَجِدُهُ! قَالَ: فَصُمْ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ، أَوْ أَطْعِمْ سِتَّةَ مَسَاكِينَ نِصْفَ صَاعٍ مِنْ بُرٍّ. قَالَ: فَفِيَّ نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ ؛ فَمَنْ كَانَ مِنْكُمْ مَرِيضًا أَوْ بِهِ أَذًى مِنْ رَأْسِهِ. وَاللَّفْظُ لِحَدِيثِ ابْنِ فُضَيْلٍ.
سیدنا کعب بن عجرہ رضی اللہ عنہ کہتے ہیں: میں نے حدیبیہ سے احرام باندھا، اس وقت میرے سر پر گھنے بال تھے، تو مجھے جوئیں پڑ گئیں اور نتیں (جوؤں کے انڈے) بھی چمٹ گئیں، تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے دیکھا اور فرمایا: ”منڈوا لو، منڈوا لو۔“ تو میں نے سر منڈوا لیا، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہارے پاس ہدی (قربانی کا جانور) ہے؟“ میں نے عرض کیا: میرے پاس نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جو میسر ہو۔“ میں نے عرض کیا: میرے پاس نہیں ہے۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تو تین دن روزے رکھو، یا چھ مسکینوں کو آدھا آدھا صاع گندم کھلاؤ۔“ کہتے ہیں: میرے ہی بارے میں یہ آیت نازل ہوئی: ”پھر جو کوئی تم میں سے بیمار ہو یا اس کے سر میں تکلیف ہو“ [سورۃ البقرہ: 196] ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16353]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 138، حدیث 303»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16353 in Urdu