🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
109. كيسان أبو نافع ويكنى أبا رافع
سیدنا کیسان، ابونافع، جن کی کنیت ابورافع بھی تھی، رضی اللہ عنہ
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 16488
حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زُهَيْرٍ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا أَبُو حَاتِمٍ الرَّازِيُّ، ثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ بْنِ سِنَانٍ، ثَنَا أَبِي يَزِيدُ، ثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي كَثِيرٍ، حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ الْفَدَكِيُّ، أَخْبَرَنِي مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الطَّائِفِيُّ أَنَّ نَافِعَ بْنَ كَيْسَانَ أَخْبَرَهُ أَنَّ أَبَاهُ حَمَلَ خَمْرًا إِلَى الْمَدِينَةِ قَبْلَ أَنْ يُحَرِّمَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَجَاءَهُ فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا حَمَلْتَ يَا أَبَا رَافِعٍ؟ قَالَ: خَمْرًا يَا رَسُولَ اللهِ. قَالَ: أَمَا تَعْرِفُ أَنَّهَا قَدْ حُرِّمَتْ بَعْدَكَ؟ قَالَ: أَمَا أَبِيعُهَا الْيَهُودَ؟ قَالَ: إِنَّ بَائِعَهَا كَشَارِبِهَا! فَشَقَّ أَبُو رَافِعٍ زِقَاقَهُ بِالْبَطْحَاءِ.
نافع بن کیسان رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ ان کے والد (کیسان رضی اللہ عنہ) نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے شراب کو حرام قرار دینے سے پہلے مدینہ میں شراب لائے، پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس آئے تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان سے فرمایا: ”ابو رافع! تم کیا لائے ہو؟“ انہوں نے عرض کیا: شراب، اے اللہ کے رسول! آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”کیا تمہیں معلوم نہیں کہ یہ تمہارے بعد حرام کر دی گئی ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: تو کیا میں اسے یہودیوں کے ہاتھ بیچ دوں؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”بیچنے والا بھی پینے والے ہی کی طرح ہے۔“ تو ابو رافع رضی اللہ عنہ نے اپنے مشکیزے بطحاء میں چاک کر دیے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الكاف/حدیث: 16488]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 196، حدیث 439»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16488 in Urdu