🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔ News
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
حدیث کتب میں نمبر سے حدیث تلاش کریں:

المعجم الكبير للطبراني میں نمبر سے تلاش کل احادیث (21922)
حدیث نمبر لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں عربی لفظ/الفاظ تلاش کریں
عربی لفظ / الفاظ لکھیں:
المعجم الكبير للطبراني میں اردو لفظ/الفاظ تلاش کریں
اردو لفظ / الفاظ لکھیں:
27. أبو عمران الجوني، عن جندب
ابوعمران جونی کی سیدنا جندب رضی اللہ عنہ سے روایات
اظهار التشكيل
حدیث نمبر: 1664
حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، ثَنَا حَجَّاجُ بْنُ الْمِنْهَالِ، (ح) وَحَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ، ثَنَا ابْنُ عَائِشَةَ، قَالَا: ثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي عِمْرَانَ الْجَوْنِيِّ، قَالَ: قُلْتُ: لِجُنْدُبِ بْنِ عَبْدِ اللهِ إِنِّي بَايَعْتُ ابْنَ الزُّبَيْرِ عَلَى أَنْ أُقَاتِلَ أَهْلَ الشَّامِ، قَالَ: لَعَلَّكَ تَقُولُ أَفْتَانِي جُنْدُبٌ وَأَقْتَدِي، قَالَ: قُلْتُ: مَا أُرِيدُ ذَلِكَ وَلَكِنِّي أَسْتَفْتِيكَ لِتُفْتِيَنِي، قَالَ: فَقَالَ: افْتَدِ بِمَالِكَ، قُلْتُ: لَا يُقْبَلُ مِنِّي، قَالَ جُنْدُبٌ: كُنْتُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ غُلَامًا حَزَوَّرًا وَأَنَّ فُلَانًا أَخْبَرَنِي أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: يَجِيءُ الْمَقْتُولُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ بِقَاتِلِهِ مُتَعَلِّقٌ بِهِ، فَيَقُولُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ: فِيمَ قَتَلْتُمْ هَذَا؟ فَيَقُولُ: فِي مُلْكِ فُلَانٍ " فَاتَّقِ اللهَ لَا تَكُونُ ذَلِكَ الرَّجُلَ.
ابوعمران جونی بیان کرتے ہیں: میں نے سیدنا جندب بن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے کہا: میں نے ابن زبیر رضی اللہ عنہما سے اس بات پر بیعت کی ہے کہ میں اہل شام سے لڑوں گا، فرمایا: شاید تم یہ کہنا چاہتے ہو کہ جندب نے مجھے فتویٰ دیا اور میں اس کی پیروی کرتا ہوں؟ میں نے کہا: میرا یہ ارادہ نہیں، بلکہ میں آپ سے فتویٰ اس لیے پوچھ رہا ہوں کہ آپ مجھے فتویٰ دیں، تو انہوں نے فرمایا: اپنے مال سے فدیہ دے دو۔ میں نے کہا: مجھ سے وہ قبول نہیں کریں گے۔ جندب رضی اللہ عنہ نے فرمایا: میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں ایک نوعمر لڑکا تھا اور مجھے فلاں شخص نے بتایا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”قیامت کے دن مقتول اپنے قاتل کو اپنے ساتھ لائے گا اس حال میں کہ وہ اس سے چمٹا ہوگا، تو اللہ عزوجل فرمائے گا: تم نے اسے کس وجہ سے قتل کیا تھا؟ وہ کہے گا: فلاں کی بادشاہت کی خاطر“ تو ڈرو کہ کہیں تم ہی وہ آدمی نہ بن جاؤ۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الجيم/حدیث: 1664]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 2، صفحہ 164، حدیث 1677»


Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 1664 in Urdu