الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
42. مالك بن الحويرث أبو سليمان الليثي
سیدنا مالک بن حویرث، ابوسلیمان لیثی، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16694
حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ هَارُونَ، ثَنَا حُمَيْدُ بْنُ مَسْعَدَةَ، ثَنَا أُنَيْسُ بْنُ سَوَّارٍ أَبُو زِيَادٍ الْجَرْمِيُّ قَالَ: قَالَ أَبِي: كُنْتُ أَنَا وَأَبُو قِلَابَةَ جَالِسَيْنِ فِي مُؤَخَّرِ الْمَسْجِدِ، فَدَخَلَ عَلَيْنَا مَالِكُ بْنُ الْحُوَيْرِثِ فَقَالَ: أَلَا أُنَبِّئُكُمْ كَيْفَ كَانَ يُصَلِّي نَبِيُّكُمْ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قُلْنَا: نَعَمْ - فَتَقَدَّمَ وَرَكَعَ رَكْعَتَيْنِ أَوْجَزَ فِيهِمَا، فَاخْتَلَفْتُ أَنَا وَأَبُو قِلَابَةَ فِي رُكْبَتَيْهِ ؛ فَقُلْتُ أَنَا: أَلْزَقَ بِالْأَرْضِ، وَقَالَ أَبُو قِلَابَةَ: يُجَافِي.
انیس بن سوار ابوزیاد جرمی کہتے ہیں کہ میرے والد نے بیان کیا: میں اور ابوقلابہ مسجد کے پچھلے حصے میں بیٹھے تھے کہ سیدنا مالک بن حویرث رضی اللہ عنہ ہمارے پاس آئے اور کہا: ”کیا میں تمہیں نہ بتاؤں کہ تمہارے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کیسے نماز پڑھا کرتے تھے؟“ ہم نے کہا: جی ہاں۔ چنانچہ وہ آگے بڑھے اور دو رکعتیں پڑھیں، ان میں اختصار کیا، تو میرا اور ابوقلابہ رحمہ اللہ کا ان کے دونوں گھٹنوں کے بارے میں اختلاف ہو گیا، میں نے کہا: انہوں نے (گھٹنے) زمین سے چپکائے رکھے، اور ابوقلابہ نے کہا: وہ (انہیں) الگ رکھتے تھے۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16694]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 290، حدیث 645»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16694 in Urdu