الحمدللہ ! آج حدیث مبارک کی دو نئی کتب مسند أبي يعلى الموصلي اور المعجم الأوسط اردو عربی سرچ سہولت کے ساتھ پیش کر دی گئی ہے۔
المعجم الكبير للطبراني سے متعلقہ
تمام کتب
ترقیم شاملہ
عربی
اردو
56. مالك أبو السائب جد عطاء بن السائب
سیدنا مالک، ابوسائب، عطاء بن سائب کے دادا، رضی اللہ عنہ
حدیث نمبر: 16723
حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ، ثَنَا رَاشِدُ بْنُ سَلَّامٍ الْأَهْوَازِيُّ، ثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ تَمَّامٍ السُّلَمِيُّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ تَمَّامٍ، حَدَّثَنِي عَطَاءُ بْنُ السَّائِبِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: مَرَّ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَى بِئْرٍ وَإِذَا فِيهَا أَسْوَدُ مَيِّتٌ، قَالَ: فَأَشْرَفَ فِي الْبِئْرِ، فَإِذَا هُوَ مُلْقًى فِي الْبِئْرِ، فَسَأَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: مَا لَهُ مُلْقًى فِي الْبِئْرِ؟ قَالُوا: يَا رَسُولَ اللهِ، إِنَّهُ كَانَ جَافِيَ الدِّينِ يُصَلِّي أَحْيَانًا وَأَحْيَانًا لَا يُصَلِّي! قَالَ: وَيْحَكُمْ أَخْرِجُوهُ! فَأَمَرَ بِهِ النَّبِيُّ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَغُسِّلَ وَكُفِّنَ، وَقَالَ: احْمِلُوهُ. وَقَالَ: لَقَدْ كَادَتِ الْمَلَائِكَةُ أَنْ تَسْبِقَنَا! قَالَ: وَصَلَّى عَلَيْهِ.
عطاء بن السائب رحمہ اللہ اپنے والد سے، وہ اپنے دادا سیدنا مالک ابوالسائب رضی اللہ عنہ سے روایت کرتے ہیں، وہ کہتے ہیں: نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا ایک کنویں کے پاس سے گزر ہوا جس میں ایک سیاہ فام آدمی مردہ حالت میں تھا۔ راوی کہتے ہیں: آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے کنویں میں جھانکا تو دیکھا کہ وہ کنویں میں پھینکا ہوا ہے، نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا: ”اسے کنویں میں کیوں پھینکا گیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا: یا رسول اللہ! یہ دین میں سخت لاپروا تھا، کبھی نماز پڑھتا تھا اور کبھی نہیں پڑھتا تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”تم پر افسوس! اسے نکالو۔“ چنانچہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے حکم سے اسے غسل دیا گیا اور کفن پہنایا گیا، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”اسے اٹھاؤ،“ اور فرمایا: ”قریب تھا کہ فرشتے ہم سے آگے بڑھ جاتے۔“ راوی کہتے ہیں: اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی نماز جنازہ پڑھائی۔ [المعجم الكبير للطبراني/باب الميم/حدیث: 16723]
تخریج الحدیث: «المعجم الكبير للطبراني (مطبوعہ): جلد 19، صفحہ 303، حدیث 674»
Al-Mu'jam al-Kabir (Tabarani) Hadith 16723 in Urdu